پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون کا کراچی میں ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی پر استعفیٰ

0
2006
PTI MNA Najeeb Haroon

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما نجیب ہارون نے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے فراہم کردہ فنڈز کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) کے عہدے سے ہفتہ کو استعفیٰ دے دیا

ہارون نے یہ اعلان ہفتے کے روز علی الصبح سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کیا۔ وہ جولائی 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر این اے 256 کراچی سے اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ، “میں بھاری دل سے اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “20 ماہ ہوئے ہیں اور وہ اپنے حلقہ انتخاب میں بہتری نہیں لاسکے ہیں اور نہ ہی میرے آبائی شہر کراچی میں اس منصب پر فائز ہونے کا جواز پیش کیا جاسکتا ہے