ایسی چیزیں جن کے استعمال پر دنیا بھر میں پابند مگر پاکستان میں اس کا استعمال انتہائی فخر کا باعث

0
1951
Banned Items

پاکستان میں صحت کے معاملات پوشیدہ نہیں ہیں۔ ہمارے ادارے بہت سارے معاملات میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو بہت سے معاملات میں بہت سے خطرات لاحق ہیں – مگر جہاں پر عوام کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں ہوتا وہاں پر عوام کی صحت کے حوالے سے اداروں کا حساس ہونا قرین قیاس ہے- اسی وجہ سے ہمیں بازاروں میں بہت ساری ایسی اشیا آسانی سے دستیاب ہیں جو کہ دنیا کے بہت سارے ممالک میں عوام کی صحت کے لیے بین کر دی گئی ہیں- اور جن کی فروخت پر پابندی ہے مگر ہم لوگ بہت ذوق و شوق سے اپنے گھروں میں لاکر ان کو استعمال کرتے ہیں

بجلی کے بلب

پرانے زمانے کے لائٹ بلب جو اب دنیا بھر میں تیار اور فروخت نہیں ہورہے ہیں ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ استعمال شدہ ہیں اور ان بلب کی جگہ دنیا بھر میں ایل ای ڈی بلب استعمال کریں گے۔ لیکن ہمارے ملک میں آج ایسے بلب نہ صرف استعمال ہورہے ہیں بلکہ خرید و فروخت بھی کی جارہی ہیں۔

Ban Light Bulb

ٹماٹو کیچپ

فرانسیسی اسکولوں نے کینٹین میں ٹماٹر کیچپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی ضرورت سے زیادہ استعمال بچوں کی زبانوں میں ٹیسٹ کی کلیوں کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔ ہمارے ملک میں ، ٹماٹر کیچپ کو پسندیدہ خیال کیا جاتا ہے صحت کے تمام منفی اثرات کے باوجود بچوں کو دیا جاتا ہے۔

Tomata Ketchup

ریڈ بل

نوجوان لڑکوں میں انرجی ڈرنک کے طور پر ریڈ بل کا استعمال بہت معمولی ہے مگر یہی ریڈ بل یورپ کے تمام ممالک میں پابندی کے ذمرے میں آتی ہے کیوں کہ اس کا استعمال گردوں کی بیماریوں کا باعث ہو سکتا ہے۔یہ ہائی بلڈ پریشر اور ڈپریشن کا بھی سبب بن سکتا ہے

Red Bull

نزلہ زکام کی ادویات

عام طور پر ہر گھر میں نزلہ زکام سے محفوظ رہنے کے لیے ڈی کولڈ نامی گولیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ اس صورتحال میں بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے استعمال کی جاتی ہیں- مگر امریکہ اور یورپ میں ان ادویات پرپابندی عائد ہے اور ان کے گردوں پر مضر اثرات کے سبب ان کی فروخت پر پابندی ہے

Flu and Coughing Pills

جیلی سوئٹس

دنیا کے بڑے ممالک میں جن میں امریکہ ، فرانس اور برطانیہ شامل ہیں جیلی سوئٹس پر اس وجہ سے پابندی عائد ہیں کیوں کہ ان کے سانس کی نالی میں پھنسنے کے امکانات بہت زيادہ ہوتے ہیں اور اس سے بچوں کی صحت کوخطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ان جیلیز کی فروخت نہ صرف کھلے عام جاری ہے بلکہ ہم بہت شوق سے اپنے بچوں کو یہ خود لا کر دیتے ہیں

Jelly Sweets