قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے بغیر آپ کو پنجاب میں کوئی ڈگری نہیں ملے گی
پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ لازمی تعلیم دینا لازمی قرار دینے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھے بغیر پنجاب کی یونیورسٹیوں میں کوئی ڈگری حاصل نہیں کی جائے گی۔
گورنر پنجاب اور یونیورسٹیوں کے چانسلر چودھری محمد سرور نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مشاورت سے قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹیوں میں پڑھانے کا اعلان کیا۔
پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں لیکچرار طلباء کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھائیں گے اور طلبہ کے لیے اس لیکچر میں شرکت کرنا اتنا ہی لازم ہو گا جتنا دیگر لیکچرز میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کے نصاب کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔
گورنر نے مزید کہا کہ قرآن پاک ہمارے لئے حقیقی رہنمائی کا ذریعہ ہے اور صرف قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت کی بہتری آسکتی ہے۔
گورنر نے کہا کہ ہم نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جنہوں نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے مکمل مشاورت کے بعد تمام امور کو حتمی شکل دے دی ہے۔
A notification has been issued to make compulsory education with translation of Holy Quran in universities across Punjab. No degree will be obtained in Punjab universities without reading Holy Quran with translation.
Governor Punjab and Chancellor of Universities Chaudhry Muhammad Sarwar, in consultation with the Vice Chancellors of all the universities, announced to teach Quran in universities with translation.
Lecturers in all the universities of Punjab will teach the students the Holy Quran with translation and it will be as necessary for the students to participate in this lecture as it is in other lectures. The Quran curriculum will be taught in universities in addition to the Islamic curriculum.
The Governor further said that the Holy Quran is a source of true guidance for us and only by following the teachings of the Holy Quran can the world and the Hereafter be improved.
The Governor said that we have constituted a seven-member committee headed by Punjab University Vice Chancellor Prof. Dr. Niaz Akhtar who has finalized all the issues after full consultation with the Vice Chancellors of all the universities.