اگلی فلم میں شاہ رخ خان کا کیا کردار ہوگا؟
بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم میں صحافی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ہندوستانی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ، شاہ رخ خان بھارتی فلمساز آر مادھاون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘راکٹری: نمبی ایفیکٹس’ میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاید شاہ رخ خان ہدایتکار ارمادھاون کے احسان کو ادا کرنا چاہتے ہیں۔
ڈائریکٹر آر مادھاون نے ناسا کے ایک سائنسدان کا چھوٹا کردار ادا کرنے کے لئے بطور مہمان اداکار کی حیثیت سے شاہ رخ خان کی فلم زیرو 2018 میں شرکت کی تھی۔ آنے والی فلم ‘راکٹری: نمبی افیکٹ’ میں ایک چھوٹا لیکن مضبوط کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ، شاہ رخ خان فلم میں بطور صحافی ہندوستانی سائنس دان کا انٹرویو لیں گے اور ناظرین کو سائنسدان کے ماضی کی طرف لے جائیں گے جہاں وہ سائنسدان کی زندگی کے اتار چڑھاو کو جان سکیں گے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان خود عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’براہماسترا‘ میں ایک سائنسدان کا کردار ادا کریں گے جس میں وہ ‘بصری اثرات’ کے ذریعے ناظرین کو خیالی دنیا میں لے جائیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ فلم برہماسترا اس سال کے آخر میں 4 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
Indian actor Shah Rukh Khan will be seen playing the role of a journalist in his upcoming film.
According to the Indian website Hindustan Times, Shah Rukh Khan is playing the role of a journalist in the film ‘Rocketry: Nambi Effects‘ directed by Indian filmmaker R Madhavan.
Indian media says that maybe Shah Rukh Khan wants to pay homage to director Armadhavan.
Director R Madhavan appeared in Shah Rukh Khan’s film Zero 2018 as a guest actor to play a small role in a NASA scientist. He will play a small but strong role in the upcoming film ‘Rocketry: Nambi Effect’.
According to Indian media, Shah Rukh Khan will interview the Indian scientist as a journalist in the film and take the audience to the past of the scientist where they will be able to know the ups and downs of the scientist’s life.
It should be noted that Shah Rukh Khan himself will play the role of a scientist in Alia Bhatt and Ranbir Kapoor’s upcoming film ‘Brahmastra’ in which he will take the audience to the imaginary world through ‘visual effects’.
The film Brahmastra is expected to release on December 4 later this year.