ایل او سی کے دونوں جانب آج یوم سیاہ ہے ، علی امین گنڈا پور
وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں جانب آج یوم سیاہ ہے۔
ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
وفاقی وزیر نے پوچھا کہ کس طرح بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو ان کے حقوق سے محروم کرکے یوم آزادی منایا۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسندی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور بھارت نے سات دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل بنا دیا ہے۔
Federal Minister for Kashmir and Gilgit-Baltistan Ali Amin Khan Gandapur said that today is a black day on both sides of the LOC.
In a statement, Ali Amin Gandapur said that Kashmiris celebrate India’s Independence Day as a black day.
He added that Kashmiris would expose India’s so-called democracy and secularism to the world.
The Federal Minister asked how India celebrated Independence Day by depriving millions of Kashmiris of their rights.
He said that Narendra Modi was pursuing the Hindu extremist agenda of the RSS and India had inflicted atrocities on Kashmiris for seven decades.
Ali Amin Gandapur also said that India has made occupied Kashmir the largest human prison in the world.