غریبوں کی مدد کرنا مذہبی اور قومی فریضہ ہے: صدر
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ایک شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔
صدر مملکت نے فلاحی تنظیموں ، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ان مشکل اوقات میں معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھیں۔
صدر نے شیلٹر ہوم میں بے گھر اور نادار افراد کے لئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔
صدر نے شیلٹر ہوم میں کوویڈ-19 کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
President Dr. Arif Alvi said that helping poor and deserved people on the occasion of Eid-ul-Adha is a religious and national duty.
He spoke today during his visit to a shelter home in Islamabad.
The president urged charities, civil society and philanthropists to look after the weaker sections of society in these difficult times.
The president inspected the arrangements for the homeless and the needy in the shelter’s home.
The President was satisfied with the implementation of the standard operating instructions for COVID-19 in the shelter’s home.