Iran’s Supreme Leader Ayatollah Ali Khamenei says the assassination of black man George Floyd is the true face of the United States.
Addressing the 31st anniversary of Ayatollah Khomeini, the founder of the Iranian Revolution, Ayatollah Ali Khamenei said that the slogan “I can’t breathe” has become a slogan of the people in the ongoing protests in the United States.
Khamenei says the slogan is in fact the voice of the hearts of all nations where the United States has persecuted. What we see in American cities and states today is a reflection of facts that have always been hidden. “This is nothing new,” he said. This is exactly what the Americans have done to the world, including Afghanistan, Iraq, Syria and Vietnam.
جارج فلائیڈ کا قتل امریکہ کا اصل چہرہ ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کا قتل امریکہ کا اصل چہرہ ہے۔
انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کی 31 ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ میں جاری مظاہروں میں “میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں” کا نعرہ لوگوں کا نعرہ بن گیا ہے۔
خامنہ ای کا کہنا ہے کہ یہ نعرہ در حقیقت تمام ممالک کے دلوں کی آواز ہے جہاں امریکہ نے ظلم کیا ہے۔ آج ہم امریکی شہروں اور ریاستوں میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ان حقائق کی عکاسی ہے جو ہمیشہ چھپے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ، “یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔” امریکیوں نے افغانستان ، عراق ، شام اور ویتنام سمیت پوری دنیا کے ساتھ یہی کیا ہے۔