اسلام آباد انتظامیہ کا کوویڈ-19 ہاٹ سپاٹ ایریاز سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد انتظامیہ نے کوویڈ-19 ہاٹ سپاٹ پر سخت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے جی 9/2 ، جی 9/3 ، کراچی کمپنی اور اس کے آس پاس کے علاقوں سمیت متعدد علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد سٹی انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم سے کم 3 دن کے لئے ضروری سامان اور کھانے کی اشیاء کا ذخیرہ کریں کیونکہ اس عرصے میں کسی کو گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے کوویڈ-19 ہاٹ سپاٹ پر مسلح افواج ، رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ سیکٹر آئی-8 ، سیکٹر آئی-10 ، جی-8 اور جی-7 کو بھی سیل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن آج سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ کراچی کمپنی سے متصل علاقوں میں 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
Islamabad administration has decided to impose strict lockdown on Covid-19 hotspot.
According to details, the Islamabad Capital Territory administration has decided to seal off several areas, including G-9/2, G-9/3, Karachi Company and surrounding areas.
The Islamabad city administration has advised locals to store essential items and food items for at least three days as no one will be allowed to leave their homes during this period.
Talking to media, the Deputy Commissioner of Islamabad said that Armed Forces, Rangers and police personnel would be deployed at Covid-19 hotspot to ensure complete lockdown.
The Deputy Commissioner further said that he was also considering sealing Sector I / 8, Sector I / 10, G-8 and G-7. He also said that a complete lockdown would take effect from today.
The DC also said that more than 200 people have been diagnosed with the corona virus in areas adjacent to the Karachi company.