تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ نورولی محسود پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
نور ولی محسود پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ،اُن کے اثاثہ جات کو بھی منجمند کیا گیا۔ تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر القاعدہ سے تعلقات کی وجہ سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ نور ولی محسود کی سربراہی میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کیے۔
اس سے قبل 11 ستمبر 2001 کو اٹھارہویں برسی کے موقع پر ، امریکہ نے گذشتہ سال نور ولی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔
نور ولی محسود کو جون 2018 میں تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ مفتی نور ولی سابق امیر بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی ہیں اور ماضی میں بھی اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔
انہوں نے طالبان کی تاریخ پر ایک کتاب بھی لکھی جس میں انہوں نے کئی اہم انکشافات کیے۔ 2014 میں ، امریکی ڈرونز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے ساروکئی میں نور ولی محسود کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا تھا ، لیکن وہ اس حملے میں محفوظ رہا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نے “انقلاب محسود ، جنوبی وزیرستان – فرنگی راج سے امریکی سامراج تک” کے عنوان سے ایک مفصل کتاب لکھی ہے۔
نور ولی محسود جنوبی وزیرستان کے علاقے تیارزہ میں پیدا ہوئے اور فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور کراچی کے مختلف مدرسوں میں تعلیم حاصل کی۔
Washington: The United Nations has imposed sanctions on Noor Wali Mehsud, the leader of the banned Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP).
In addition to imposing travel bans on Noor Wali Mehsud, his assets were also frozen. The head of the Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) has been added to the UN sanctions list.
The head of the banned Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) has been banned for his links to al-Qaeda. The TTP, led by Noor Wali Mehsud, carried out several terrorist attacks in Pakistan.
Earlier, on the occasion of the 18th anniversary of September 11, 2001, the United States last year declared Noor Wali a global terrorist.
Noor Wali Mehsud was appointed head of the Tehreek-e-Taliban Pakistan in June 2018. Mufti Noor Wali is a close associate of former Amir Baitullah Mehsud and has played an important role in the past.
He also wrote a book on the history of the Taliban in which he made several important revelations. In 2014, US drones also targeted Noor Wali Mehsud’s hideout in the Sarokai area of South Waziristan, but he survived the attack.
The head of the banned Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) has written a detailed book entitled “The Revolution of Mehsud, South Waziristan – From French Raj to American Imperialism”.
Noor Wali Mehsud was born in Tiarza area of South Waziristan and studied in different madrassas in Faisalabad, Gujranwala and Karachi.