Tariq Aziz’s Last Tweet

0
1060
Tariq Aziz
Tariq Aziz

طارق عزیز کا آخری ٹویٹ

اپنی آخری ٹویٹ میں ، پاکستانی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے معروف نمائندے ، جس نے آنکھوں اور کانوں کو الوداع کہا ، نے اپنے آخری ٹویٹ میں کہا: “ایسا لگتا ہے کہ وقت رک گیا ہے اور زندگی رک چکی ہے۔”

اپنی موت سے ایک روز قبل ہی ، طارق عزیز کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ ظاہر کیا کہ وہ بیمار ہونے کی وجہ سے بستر پر لیٹے ہوئے تنگ آ گئے تھے ۔ انہوں نے لکھا: “میں کافی دنوں سے بستر پر پڑا سوچ رہا تھا کہ آزادانہ نقل و حرکت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔

Tariq Aziz’s Last Tweet

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ پرانا زمانہ کب واپس آئے گا ، ابھی کوئی امید نہیں دکھائی دیتی ۔

انہوں نے اپنی موت سے دو دن قبل ٹویٹر پرکلمۂ شہادت بھی ٹویٹ کیا۔

واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان ، ٹیلی ویژن ، فلم ، صحافت ، ادب اور سیاست کا ممتاز نام طارق عزیز کا گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔

طارق عزیز 1975 میں پاکستانی ٹیلی ویژن پر شروع ہونے والے ‘نیلام گھر’ پروگرام سے مشہور ہوئے تھے۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کا اُن کا انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بہت مشہور تھا۔

In his last tweet, the well-known correspondent of Pakistani television and radio, who said goodbye to eyes and ears, said in his last tweet: “Time seems to have stopped and life has stopped.”

Just a day before his death, Tariq Aziz’s message on the social networking site Twitter revealed that he was tired of lying in bed due to illness. He wrote: “I have been lying in bed for many days thinking that free movement is a great blessing of Allah.

He also wrote in his message that it is not known when the old days will return, there is no hope yet.

He also tweeted the word of martyrdom on Twitter two days before his death.

It should be noted that Tariq Aziz, a prominent name in Radio Pakistan, Television, Film, Journalism, Literature and Politics, passed away yesterday at the age of 84.

Tariq Aziz became famous in 1975 with the program ‘Nelaam Ghar‘ which started on Pakistani television. His style of starting this program was very famous.