Smart Lockdown Implemented in 3 Areas of Multan

0
706
Smart Lockdown in Multan
Smart Lockdown in Multan

ملتان کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گزشتہ رات سے ہو گیا

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو گذشتہ رات 12 بجے سے نافذ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق ، ملتان کے علاقے میں شاہ رُکنِ عالم کالونی کے ایچ اینڈ ڈی بلاک میں ناکہ بندی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیو ملتان کالونی اور ایم ڈی اے چوک کے نواحی علاقوں کے وی اور وائی بلاکس بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعہ سیل کردیئے گئے۔

ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام بازار اور کاروبار بند رہیں گے۔

غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہے ، مکین صرف انتہائی ضرورت کے باعث گھروں سے نکل سکتے ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان علاقوں میں گروسری ، گوشت ، دودھ ، سبزی ، اور میڈیکل اسٹور کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی غفلت اور لاپرواہی برتاؤ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ، بلکہ اموات کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستان کورونا مریضوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 160،118 ہوگئی ہے ، جبکہ اس متعدی وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 3،093 ہوگئی ہے۔

ملک میں ، کورونا وائرس کے 97،810 مریض اب بھی ہسپتالوں ، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیٹڈ ہیں ، جبکہ 59،215 مریض اس مرض سے شفاء یاب ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں ، کرونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ایک بار پھر بڑھ کر 60،138 ہوگئی ، جب کہ دوسرے صوبوں کی نسبت اموات کی تعداد 1202 ہوگئی ہے ۔

Smart lockdown was implemented in 3 areas of Multan, the largest city of South Punjab, from 12 noon last night.

According to the Deputy Commissioner Multan, a blockade was set up in the H&D block of Shah Rukn Alam Colony in Multan area.

He said that V and Y blocks of New Multan Colony and surrounding areas of MDA Chowk were also sealed through Smart Lockdown.

The Multan deputy commissioner added that all markets and businesses in the smart lockdown areas would remain closed.

Unnecessary movement is not allowed, residents can only leave their homes in case of extreme need.

He also said that grocery, meat, milk, vegetable and medical stores would be allowed to open in these areas.

It should be noted that due to increasing negligence and carelessness, not only the number of corona cases in Pakistan, but also the number of deaths is increasing rapidly and Pakistan ranks 13th in the list of corona patients.

The number of cases of corona virus in Pakistan has risen to 160,118, while the total number of deaths due to this contagious epidemic has risen to 3,093.

In the country, 97,810 patients with Covid-19 are still isolated in hospitals, quarantine centers and homes, while 59,215 patients have been cured of the disease.

In Punjab, the number of Covid-19 patients has again increased to 60,138 compared to other provinces, while the number of deaths compared to other provinces has risen to 1,202.