PPP leader Sharmila Farooqi took oath of membership in the Sindh Assembly. Sharmila Farooqi has been elected to the vacant seat following the death of PPP member Shahnaz Ansari. The number of members in the Sindh Assembly session is low. During the assembly session, Sharmila Farooqi wore a mask as well as a protective shield on her face.
In the Sindh Assembly session, prayers were offered for the recovery of the patients who died in the plane crash and Corona. All members and staff were tested before the meeting, and each member was required to enter the hall through a sanitizer gate and wear a mask. Guests have been banned from attending the Sindh Assembly session.
شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سندھ اسمبلی میں رکنیت کا حلف لیا۔ شرمیلا فاروقی پیپلز پارٹی کی رکن شہناز انصاری کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر منتخب ہوگئی ہیں۔ سندھ اسمبلی اجلاس میں ممبروں کی تعداد کم ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے اپنے چہرے پر ماسک کے ساتھ ساتھ حفاظتی شیلڈ بھی پہنی ہوئی تھی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں طیارے کے حادثے اور کورونا میں ہلاک ہونے والے مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس سے پہلے تمام ممبران اور عملہ کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا ، اور ہر ممبر کو ایک سینیٹائزر گیٹ کے ذریعے ہال میں داخل ہونا اور ماسک پہننا تھا۔ مہمانوں کے سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔