سعودی عرب اور چین نے بھی پاکستان کو قرضوں کے مؤخر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
وزارت خزانہ کے عہدیداروں کے مطابق ، سعودی عرب اور چین نے بھی یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر سے پاکستان کو 1.8 بلین ڈالر کا مجموعی ریلیف ملے گا۔ اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا ، جبکہ متحدہ عرب امارات سے قرض کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کے لئے بات چیت جاری ہے۔ اگلا بجٹ یہ ادائیگیاں مؤخر سمجھ کر بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس کلب ، ترقی پذیر ممالک کو قرض دینے والوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز پاکستان کے قرض کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک سال کے قرض میں ریلیف دیا تھا۔ جی 20 ممالک نے بھی قرضوں کو منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
Saudi Arabia and China have also pledged to defer repayment of Pakistan’s loans from May 1 to December 31, according to finance ministry officials. Delay in repayment of loans will provide Pakistan with a total relief of 1. 1.8 billion. The official announcement will be made next week, while talks are underway with the United Arab Emirates to default on the loan. The next budget is being prepared with these payments as late.
It may be recalled that the Paris Club, a group of lenders to developing countries, had yesterday announced the deferment of Pakistan’s debt and earlier the IMF had given relief to Pakistan in a one-year loan. The G20 has also agreed to freeze debt.