ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنا بڑا ریلیف ہے: عاصم باجوہ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کاکہنا ہے کہ عالمی بینک ٹربیونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ آنا بڑا ریلیف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کو کان کنی کے فروغ کیلئے ہدایات بھی دی ہیں، کان کنی کی ترقی اور منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اصلاحات سے مقامی سرمایہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔
ریکوڈک کیس میں قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی، پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانے پر حکم امتناع مل گیا
واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیو لنک پر ہوئی تھی، جبکہ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021ء میں ہوگی۔
Asim Saleem Bajwa, Special Assistant to the Prime Minister and Chairman C-Pac Authority, said that the decision of the World Bank Tribunal in favor of Pakistan in the Reko dik case was a great relief.
In a statement on a social networking site, Asim Saleem Bajwa, chairman of the CPEC Authority, said the tribunal had barred Pakistan from paying a 6 billion fine.
He said that the Prime Minister has also given instructions to the Balochistan government for the promotion of mining, steps are being taken for the development of mining and orderly conduct of affairs, reforms will promote local investment and human resources. ۔
Legal team’s great success in Rekodak case, Pakistan got restraining order on 6 billion fine
It should be noted that in April 2020, the hearing of the stay order was held on video link, while the final hearing on the Reko dik case will be held in May 2021.