پاکستان سٹاک ایکسچینج حملہ قومی سلامتی ، معیشت پر حملہ ہے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کو قومی سلامتی اور معیشت پر حملہ قرار دیا ہے۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور فوری رپورٹ پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوگئے۔
Sindh Chief Minister Murad Ali Shah has termed the terrorist attack on Pakistan Stock Exchange as an attack on national security and economy.
The Chief Minister directed that a full investigation of the incident be carried out and an immediate report be submitted.
It is to be noted that the security forces foiled the terrorist attack on Pakistan Stock Exchange and killed 4 terrorists. Four security guards, including a policeman, were killed in the exchange of firing.