پنجاب میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر
محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے بعد صوبہ بھر میں فنکشنل فلور ملوں کو گندم کی ریلیز شروع کردی گئی۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اضلاع میں آبادی کی بنیاد پر گندم کا کوٹہ شروع کیا گیا ہے۔ فلور ملز کو سرکاری گندم 1،475 روپے کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔ آٹے کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 837 روپے اور خوردہ قیمت 860 روپے ہوگی ، جبکہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 419 روپے اور خوردہ قیمت 430 روپے ہوگی۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور نے 20 کلو آٹا 860 روپے میں فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے اور افسران کو بازاروں میں آٹے کی نئی مقررہ قیمتوں کی جانچ کرنے کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ پنجاب میں آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت 1050 روپے تھی۔
The Punjab Food Department has issued notification to release wheat to flour mills, after which release of wheat to functional flour mills across the province has been started.
A spokesman of the Punjab Food Department said in a statement that wheat quota has been introduced in all the districts on the basis of population. Government wheat will be provided to flour mills at the rate of Rs. 1,475. Flour prices will remain stable.
The spokesperson said that the ex-mill price of 20 kg flour bag will be Rs 837 and retail price will be Rs 860, while the ex-mill price of 10 kg flour bag will be Rs 419 and retail price will be Rs 430.
On the other hand, DC Lahore has directed to sell 20 kg flour at Rs. 860 and also ordered the officers to check the new fixed prices of flour in the markets.
It should be noted that the price of 20 kg bag of flour in Punjab was Rs. 1050.