President Dr. Arif Alvi, in his message to the nation on the advent of the holy month of Ramazan, urged the need to take preventive measures this month, including social detachment and other health precautions.
He said: “We have to make sure that all religious activities are carried out in the maximum possible protective environment. In addition, people should not only pray to Allah Almighty to free the country and the world from this deadly contagion, but also pay special attention to the needy who deserve it and daily missions during the holy month. “
Dr. Arif Alvi said: “According to medical experts, prevention has so far been the only way to test this contagion. Insha Allah, we will succeed together in mastering this challenge. “
The President congratulated the entire nation and the Muslim Ummah on the advent of the holy month of Ramazan, adding, “Allah Almighty has given us again the opportunity to benefit from the blessings of Ramazan ul Mubarik.”
The President said that the purpose of fasting was the religious duty of Muslims under the command of Allah Almighty to create the quality of piety.
صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں اس مہینے کے دوران معاشرتی فاصلوں اور صحت کی دیکھ بھال کی دیگر احتیاطی تدابیر سمیت حفاظتی اقدامات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا ، “ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ تمام مذہبی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ حفاظتی ماحول میں انجام دی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت سے ملک اور دنیا کو اس جان لیوا بیماری سے نجات دلانے کے لئے دعا کرنے کے علاوہ ، لوگوں کو بھی خاص طور پر ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئے
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ، “طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ، اب تک روک تھام ہی اس بیماری سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ انشاءاللہ ہم مل کر اس چیلنج پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کریں گے۔
صدر مملکت نے رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں ایک بار پھر اللہ تعالی نے رمضان المبارک کی برکات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔”