جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعیناتیاں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ، گورنر پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لئے علاقائی حدود طے نہیں کی ہیں۔ ترمیمی بل دو تہائی اکثریت سے اسمبلی کی منظوری کے بعد ہی صدر کو بھیجا جاسکتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تقرریوں کے نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکیں۔
The appointment of Additional Chief Secretary and Additional IG in the South Punjab Secretariat has been challenged in the Lahore High Court.
Lawyers Foundation for Justice has filed a constitutional petition in the Lahore High Court in which the federal government, Governor Punjab, Chief Secretary Punjab and others have been made parties.
The petition said that the government has not yet fixed the territorial boundaries for the South Punjab Secretariat.
The amendment bill can be sent to the President only after the approval of the Assembly by a two-thirds majority.
The petitioner has requested the court to declare the notification of appointments in the South Punjab Secretariat unconstitutional and stay the execution of the notification till the final decision of the petition.