پولیس افسران کو بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا حکم
آئی جی سندھ نے دو روز قبل منظور کالونی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل کے بعد پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر آتے اور جاتے ہوئے پولیس یونیفارم نہ پہننے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی سندھ کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اور اہلکار یونیفارم پہن کر ڈیوٹی پر آنے اور جانے سے اجتناب کریں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر آتے اور جاتے ہوئے مختلف راستوں کا انتخاب کریں۔ ڈیوٹی کے علاوہ ، وردی میں پائے جانے والے کسی بھی افسر یا اہلکار پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی سندھ نے افسران اور اہلکاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کا خصوصی خیال رکھیں۔
IG Sindh has directed the police personnel not to wear police uniforms while coming and going on duty after the murder of a policeman who was martyred in Manzoor Colony two days ago.
The order issued by IG Sindh said that all officers and personnel avoid coming and going on duty with uniform.
The order further said that different routes should be chosen while coming and going on duty. In addition to duty, strict action will be taken against any officer or official found in uniform.
IG Sindh has also directed the officers and personnel to take special care of security.