ہوائی جہاز حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد ، نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ انہوں نے طیارے کے حادثے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا ، جس میں کپتان پر الزام لگایا جا رہا تھا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے بتایا کہ غلام سرور خان نے گذشتہ روز طیارہ حادثے کی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کی رپورٹ پیش کرنا ایک مثبت قدم تھا۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی تحقیق کے طریقے کو مسترد کردیتی ہیں کیونکہ رپورٹ میں حادثے کا سارا الزام کپتان سے موسوم کیا گیا ہے ، جبکہ سوال یہ ہے کہ کون سا کپتان ہے؟ وزیر اعظم یا جہاز کیپٹن؟
انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں انتقام اور بدعنوانی کی بو آ رہی ہے ، اور وزیر اعظم اور ان کے وزیر کو مستعفی ہونا چاہئے جبکہ وزیر نے بین الاقوامی ہوا بازی کے قانون کی خلاف ورزی کی۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ وزیر موصوف نے خود کہا کہ پاکستان میں 294 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں ، جبکہ پی آئی اے اور ایویشن والے مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹس کے بارے میں جانتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ کیا وزیر موصوف اہل ہیں؟ اُن پر خود جعلی ڈگری کے الزامات ہیں
Pakistan People’s Party (PPP) leader Nafisa Shah said she had rejected the investigation report into the plane crash, which accused the captain.
Addressing a press conference in Islamabad, Nafisa Shah said that Ghulam Sarwar Khan presented the report of the plane crash yesterday. He said that submitting the report of the plane crash was a positive step.
Nafisa Shah said that she rejects the method of investigation of this report as the report blames the captain for the accident, while the question is who is the captain? Prime Minister or Plane captain?
He said the report smelled of revenge and corruption, and that the prime minister and his minister should resign if the minister violated international aviation law.
Nafisa Shah said that it was surprising that the minister himself had said that the licenses of 294 pilots in Pakistan were dubious, while the PIA and aviation knew about the pilots with dubious licenses.
PPP leader says whether the minister is eligible? He himself is accused of having a fake degree