Petrol Shortage Persists, PSO Claims Abundant Petrol

0
930
Petrol Pump
Petrol Pump

پیٹرول کی قلت برقرار، پی ایس او کا پیٹرول وافر مقدار میں موجودگی کا دعویٰ

کراچی: شہر کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی کے باعث عوام تاحال پریشان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز سے کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے آج بھی کراچی کے مختلف پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی جزوی کمی سے عوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور پیٹرول پمپ پر عوام کی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

پیٹرول کی قلت کے باعث عوام ہائی اوکٹین پیٹرول خریدنے پر مجبور ہے، ہائی اوکٹین کی قیمت عام پٹرول سے زیادہ ہوتی ہے۔ پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی سپلائی نہ ہونے کے باعث عوام کو پیٹرول نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش زخائر موجود ہیں اور پاکستان بھر میں تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں فیول کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

Karachi: The people are still worried due to partial shortage of petrol at various petrol pumps in the city.

According to Express News, people have been facing problems due to shortage of petrol in Karachi and other parts of the country since yesterday. Queues are visible.

Due to shortage of petrol, people are forced to buy high octane petrol. The price of high octane is higher than ordinary petrol. The pump management says that they cannot give petrol to the people due to non-supply of petrol.

On the other hand, the PSO spokesperson claimed that there are satisfactory reserves of all petroleum products and the delivery of fuel to all PSO fuel stations across Pakistan is continuing as usual, to meet the fuel needs across the country. There is plenty of fuel.