The World Bank (WB) and Pakistan have signed two loan agreements under which the World Bank will provide $ 371 million to support projects in agriculture and the social sector in Pakistan.
The World Bank is said to provide $ 171 million for the total cost of an irrigation project in Khyber Pakhtunkhwa, while entering into a $ 200 million partnership under the Punjab social development program.
Minister of Economics Makhdum Khusro Bakhtyar witnessed the signing of the USD 371.0 million agreement with the World Bank in Islamabad.
The Secretary of State for the Ministry of Economy of Noor Ahmed signed the financing agreements on behalf of the Pakistani government, while representatives of the governments of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa signed their respective project agreements online.
Country director of the World Bank Patchamuthu Illangovan signed the project agreements on behalf of the World Bank.
پاکستان ، ورلڈ بینک کے 371 ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط
ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) اور پاکستان نے 2 قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جس کے تحت ورلڈ بینک پاکستان کے زراعت اور سماجی شعبوں کے منصوبوں کے لئے 371 ملین ڈالر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق ، عالمی بینک خیبرپختونخوا میں آب پاشی کے منصوبے کی کل لاگت کے لئے 171 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرے گا ، جبکہ اس میں پنجاب کے سماجی ترقیاتی پروگرام میں 200 ملین ڈالر کی شراکت ہوگی۔
مخدوم خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور نے اسلام آباد میں عالمی بینک کے ساتھ 371.0 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
نور احمد وزارت اقتصادی امور کے وفاقی سکریٹری نے حکومت پاکستان کی جانب سے مالی اعانت کے معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے منصوبوں کے معاہدوں پر آن لائن دستخط کیے۔
کنٹری ڈائریکٹر ، ورلڈ بینک پیٹچاموتھو ایلنگووان نے ورلڈ بینک کی جانب سے منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کیے۔