پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کیا
Pakistan successfully tests locally made cruise missile ‘Babar One B’
A statement issued by the Pakistan Army Public Relations (ISPR) said that the Babar One B missile has a locally developed and extended range.
Director General Strategic Plans Division Lt. Gen. Nadeem Zaki Manj, Chairman Nasscom Dr. Raza Samar and Commander Army Strategic Force Lt. Gen. Muhammad Ali also observed the missile test.
Senior officers of the Strategic Plans Division and Strategic Forces officials were also present.
The DG Strategic Plans Division congratulated the scientists and engineers on the successful missile test.
Lt. Gen. Nadeem Zaki Manj said that successful test of cruise missile Babar One B would enhance Pakistan’s defense capabilities.
The President, Prime Minister, Chairman Joint Chiefs of Staff Committee and Chief of Services also congratulated the scientists and engineers on the successful missile test.
پاکستان کا مقامی طور پر بنائے گئے کروز میزائل ‘بابر ون بی’ کا کامیاب تجربہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر ون بی میزائل مقامی طور پر تیار اور وسیع رینج کا حامل ہے۔
ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور سٹریٹجک فورسز کے اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈی جی سٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کہا کہ کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔
صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف سروسز نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔