انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Pakistan U-19 cricket team defeated India U-19 cricket team by 2 wickets in a thrilling match in ACC Men’s U-19 Asia Cup.
Pakistan U-19 needed 2 runs on the last ball of the match to win that Ahmed Khan hit a four to lead the team to victory. He played an unbeaten innings of 29 off 19 balls with the help of 3 fours and a six.
Pakistan U-19 cricket team achieved the target of 238 runs on the last ball of the match at a loss of 8 wickets. Muhammad Shehzad of Pakistan scored 81 runs off 105 balls with 5 sixes and 4 fours.
Muhammad Irfan Niazi 32 and Rizwan Mahmood 29 runs were out. India’s Raj Nad Bawa took four wickets.
Earlier, thanks to the excellent bowling of fast bowler Zeeshan Zameer, India U-19 cricket team was bowled out for 237 runs in 49 overs. Zeeshan Zameer led 5 players to the pavilion for 60 runs.
Owais Ali took two wickets while Moaz Sadaqat and Qasim Akram took one wicket each.
India U-19 cricket team’s wicket keeper Better Aradhya Yadav scored 50 and Harnoor Pinnu scored 46 runs.
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان انڈر 19 کو میچ کی آخری گیند پر جیت کے لیے 2 رنز درکار تھے کہ احمد خان نے چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انہوں نے 19 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 238 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کے محمد شہزاد نے 105 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
محمد عرفان نیازی 32 اور رضوان محمود 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے راج ناد باوا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ذیشان ضمیر نے 60 رنز پر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اویس علی نے دو جبکہ معز صداقت اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انڈیا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر آرادھیا یادو نے 50 اور ہرنور پنو نے 46 رنز بنائے۔