سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
A Pakistan Army aviation helicopter crashed in Siachen, killing two majors on board.
According to Pakistan Army Public Relations (ISPR), a Pakistan Army helicopter crashed in Siachen and Major Raja Zeeshan Jahanzeb and Major Irfan Barcha, who were aboard the helicopter, were martyred.
The Pakistan Army has launched a rescue operation and troops have reached the spot.
According to the Gilgit-Baltistan provincial government, the accident took place in Ganchhe district in which two Pakistan Army pilots were martyred.
Gilgit-Baltistan Chief Minister Khalid Khurshid while expressing regret over the incident said that he offered condolences to the families of Major Irfan and Major Zeeshan who were martyred in the accident.
سیاچن میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار دو میجرز ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار میجر راجہ ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچہ شہید ہوگئے۔
پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جس میں پاک فوج کے دو پائلٹ شہید ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان اور میجر ذیشان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔