ظالم کشمیریوں کو آزادی سے محروم کرکے آزادی کا جشن منا رہے ہیں: شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اپنی آزادی سے محروم کرکے آزادی کا جشن منانے والے ظالم تہذیب ، جمہوریت اور انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔
شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر 15 اگست کو کشمیری عالمی برادری کو پیغام دیتے ہیں کہ ان کے رائے شماری کا وعدہ پورا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق نہیں مل جاتا پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا۔
Federal Minister for Information and Broadcasting Shibli Faraz has said that oppressors who are celebrating independence by depriving Kashmiris of their freedom are violating civilization, democracy and human rights.
Shibli Faraz said in his tweet that every August 15, Kashmiris send a message to the international community that their promise of a referendum should be fulfilled.
He said that Pakistan would continue to support Kashmiris till they get the right to self-determination.