One Week Lockdown Has Started In Muzaffarabad

0
592
Muzaffarabad Lockdown
Muzaffarabad Lockdown

مظفرآباد میں ایک ہفتہ کے لئے لاک ڈائون شروع ہوگیا

مظفرآباد کے شہر اور مضافاتی علاقوں میں ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈائون کا آغاز ہوگیا ۔

مظفرآباد کے ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈائوں کرنے کا فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی روشنی میں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں تمام دکانیں اور پبلک ٹرانسپورٹ ایک ہفتہ کے لئے مکمل طور پر بند رہے گی۔

ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے کہا کہ شہر کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا اور تصادفی طور پر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ مظفرآباد کے تمام ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں صورتحال بہتر نہیں ہو رہی ہے ان کو سیل کیا جائے گا۔

A full week of lockdown has begun in the city and suburbs of Muzaffarabad.

Muzaffarabad Deputy Commissioner Badar Munir said in a statement that the decision to lock down was taken in view of the increasing cases of Covid-19 in the city.

He said all businesses and public transport across the city would be completely closed for a week.

Deputy Commissioner Badar Munir said that the city will be completely sealed and will go for random tests. All the hospitals in Muzaffarabad have run out of space.

He added that areas where the situation is not improving will be sealed off.