ارینج نہیں، لو میرج کرنی چاہیے: زرتاج گل
وفاقی وزیر برائے ماحولیات زرتاج گُل کا شادی سے متعلق کہنا ہے کہ ارینج نہیں بلکہ لَو میرج کرنی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گُل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سیاست سے ہٹ کر غیر رسمی سوالوں کے جوابات دیئے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں ۔
زرتاج گُل 2010ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ہی رہنما ہمایوں رضا خان اخوند کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے زرتاج گُل نے کہا کہ ’دونوں صورتوں میں تباہ تو ہونا ہی ہے، وہ سمجھتی ہیں کہ بہتر یہی ہے کہ انسان لَو میرج کر کے تباہ ہو ۔‘
زرتاج گُل نے مزید سوالوں کے دلچسپ جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ’ وہ صبح نماز کے لیے اُٹھتی ہیں اور نماز کے بعد دوبارہ سو جاتی ہیں، پھر دن میں 9 یا 10 بجے اپنی مصروفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے جاگتی ہیں، ناشتے میں وہ چائے اور انڈہ لیتی ہیں جو کہ اُن کی بہت پسندیدہ غذا ہے ۔‘
انہوں نے پاکستانی ڈراموں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ باقاعدگی سے ڈرامے نہیں دیکھ پاتی ہیں مگر چلتے پھرتے جو چینل پر لگ جائے تو وہ دیکھ لیتی ہیں۔‘
زرتاج گُل نے اپنے لیڈر وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ کوئی بھی لیڈر منافق یا بزدل نہیں ہو سکتا ہے اور انہیں فخر ہے کہ اُن کا لیڈر بزدل اور منافق نہیں ہے، یہ عمران خان کی عادت اُنہیں بہت پسند ہے ۔‘
زرتاج گُل سے انٹرویو کے دوران پی ٹی آئی کے بعد پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک چننے کو کہا گیا جس میں سے انہوں نے پی پی پی کو مسلم لیگ ن سے بہتر قرار دیا ۔
زرتاج گُل نے انٹرویو کے دوران ’ریپڈ کویشن راؤنڈ‘ میں بھی تیزی سے جواب د یئے جن میں اُنہوں نے محبت اور پیسوں میں سے محبت کو چنا، زرتاج گُل کو خوبصورتی اور ذہانت میں کسی ایک کو چننے کے کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ دونوں بہت لازمی ہیں، بہتر ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ذہانت بھی ہو ۔
دو سیاسی شخصیات میں سے اُنہیں بلاول بھٹو زرداری یا مریم نواز کو چننے کو کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ کیوں کے وہ ایک عورت اس لیے مریم نواز کا انتخاب کریں گی ۔
Federal Minister for Environment Zartaj Gul has said that marriage should be love and not arranged.
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Zartaj Gul, in a recent interview, has moved away from politics to answer informal questions that are going viral on social media.
Zartaj Gul was married to PTI leader Humayun Raza Khan Akhund in 2010.
Answering a question about marriage in her recent interview, Zartaj Gul said, “In both cases, there is bound to be destruction. She thinks it is better for a man to be destroyed by marriage.”
Giving interesting answers to more questions, Zartaj Gul said, “She gets up in the morning for prayers and goes back to sleep after prayers, then wakes up at 9 or 10 o’clock in the day considering her busy schedule. And they take eggs, which is their favorite food. ‘
Talking about Pakistani dramas, he said, “She can’t watch dramas regularly, but she can watch them if she walks on the channel.”
Talking about his leader Prime Minister Imran Khan, Zartaj Gul said, “No leader can be a hypocrite or a coward and he is proud that his leader is not a coward and a hypocrite. He likes Imran Khan’s habit very much.” ۔ ‘
In an interview with Zartaj Gul, he was asked to choose one of the two largest political parties in Pakistan after the PTI, from which he described the PPP as better than the PML-N.
During the interview, Zartaj Gul also responded swiftly in the ‘Rapid Question Round’ in which he chose love between love and money. Zartaj Gul was asked to choose between beauty and intelligence. Both are very important, it is better to have beauty as well as intelligence.
Out of the two political figures, she was asked to choose Bilawal Bhutto Zardari or Maryam Nawaz, on which she said why she would choose Maryam Nawaz as a woman.