قوم آج قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہی ہے
Founder of Pakistan Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s birthday is being celebrated with enthusiasm today. Special events are being held across the country in this regard.
A guard change ceremony was held at Quaid-e-Azam’s mausoleum on Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s birthday. On this occasion, a well-armed contingent of Pakistan Military Academy Kakul took over the duties of guards at Mazar-e-Quaid.
Sindh Governor Imran Ismail, Sindh Chief Minister Murad Ali Shah and other important personalities visited the shrine of the Founder of Pakistan, recited Fateha and laid a wreath. Tribute was paid to Quaid-e-Azam for his services.
Seminars, conferences and events are being held across the country on the occasion of the birthday of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah. The ceremonies paid rich tributes to the Founder of Pakistan for his invaluable services and for his struggle to embarrass the dream of a free and independent homeland of Pakistan for the Muslims of the subcontinent.
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائداعظم کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقاریب میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد اور خودمختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان کی جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔