پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آگے بڑھنے امکان
The third and final match of the T20 series between Pakistan and West Indies is likely to go ahead as per schedule as the production team has been allowed to enter the National Stadium in Karachi.
The series came under suspicion when five other members of the West Indies squad, including three players, Shy Hope, Akil Hussain and Justin Graves, tested positive for the corona virus.
Earlier, Sheldon Cottrell, Ruston Chase, and Kyle Meyers were dropped from the tour after arriving in Pakistan with a Cowboy 19 Test positive.
While the Pakistan Cricket Board (PCB) remained silent on the situation, the West Indies Cricket Board (WCB) announced that it would hold a virtual meeting with Pakistani officials to decide the future of the series.
Following this development, PCB officials decided to conduct a Covid 19 antigen rapid test and prevented the production team from entering the stadium until the results came out.
Now reports say that the rest of the Wendy’s squad has tested negative, after which the production team has been allowed to continue its activities.
On the other hand, no positive case was reported in the Pakistan camp. In addition, both teams held their practice sessions last night, indicating that the tour will continue.
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ پروڈکشن ٹیم کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سیریز اس وقت شکوک میں پڑ گئی جب ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کے مزید پانچ ممبران، جن میں تین کھلاڑی، شائی ہوپ، اکیل ہوسین اور جسٹن گریوز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
اس سے قبل، شیلڈن کوٹریل، روسٹن چیس، اور کائل میئرز کو پاکستان پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹور سے باہر کردیا گیا تھا۔
جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال پر خاموشی اختیار کی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو سی بی) نے اعلان کیا کہ وہ سیریز کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے۔
اس پیشرفت کے بعد، پی سی بی حکام نے کوویڈ 19 اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور نتائج آنے تک پروڈکشن ٹیم کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔
اب رپورٹس بتاتی ہیں کہ ونڈیز کے باقی اسکواڈ کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد پروڈکشن ٹیم کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کیمپ میں کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔ مزید برآں، دونوں ٹیموں نے کل رات اپنے پریکٹس سیشن کیے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ دورہ جاری رہے گا۔