لاہور، آج اور کل بازار بند رہیں گے
لاہور کے سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی مارکیٹس اور بازار آج اور کل مکمل بند رہیں گے۔سی سی پی او ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ڈویژنل افسران اپنی ڈویژنز میں لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ 14 روز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 679 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سی سی پی او ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 782 دکانیں بھی سیل کی گئی ہیں۔
Lahore CCPO Zulfiqar Hameed said that markets and bazaars across the city would remain completely closed today and tomorrow. CCPO Zulfiqar Hameed said that the divisional officers would ensure lockdown in their divisions.
He said that 679 cases of violation of SOPs have been registered in 14 days. CCPO Zulfiqar Hameed further said that 1,782 shops have also been sealed for violating Corona SOPs.