کراچی: کیمپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کیمپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے شہر قائد میں لوڈشیڈنگ دورانیے میں توسیع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے سبب 60 میگاواٹ بجلی کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے شہر میں لوڈشیڈنگ میں 3 سے 6 گھنٹے تک اضافہ ہوا ہے۔
اس صورتحال میں ، کے الیکٹرک نے صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
K Electric says that the load shedding period in Shehr-e-Quaid has been extended due to a technical fault in the camp power plant.
According to sources, 60 MW of power has been reduced due to technical fault in the camp power plant, which has resulted in an increase in load shedding in the city from 3 to 6 hours.
In this situation, K Electric has started sending additional load shedding messages to its customers.
On the other hand, the sources said that despite receiving additional gas and furnace oil, load shedding is also being carried out in areas exempted from load shedding while the duration of power outage in different areas of the city has reached 15 hours.
According to sources, 650 MW power is being supplied to K Electric from NTDC.