ایران: دفاتر میں داخلے کے لئے ماسک لازمی
ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ، ایرانی صدر کے جاری کردہ احکامات کے تحت اتوار ، 5 جولائی سے تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین ماسک پہن کر نہیں آتے انہیں دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سلسلے میں دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ماسک نہ پہننے والے ملازمین کو غیر حاضر قرار دیں اور انہیں گھر بھیجیں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے دفاتر ایک ہفتے کے لئے بند کردیئے جائیں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس بیماری کو چھپانے والے دوسرے شہریوں کے حقوق کی پامالی کررہے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 237،000 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11،408 ہوگئی ہے۔
Iranian President Hassan Rouhani has announced measures to stem the spread of the coronavirus.
According to a report by a foreign news agency, orders issued by the Iranian president have made it mandatory to wear masks in all public places from Sunday, July 5.
The presidential decree states that employees who do not come wearing masks will not be allowed to enter the offices.
In this regard, the offices have been directed to declare the employees who do not wear masks absent and send them home.
The Iranian president has made it clear that offices violating the Corona virus will be closed for a week.
The order said the corona virus was violating the rights of other citizens who were hiding the disease.
The number of corona virus cases in Iran has exceeded 237,000 while the death toll has risen to 11,408.