مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے: عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے جواب طلب کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو ذہنی اور جسمانی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارتی قابض فورسز کے مظالم کی تفصیل دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے حکم پر کشمیر پر قابض بھارتی افواج مظالم کا ارتکاب کررہی ہیں جبکہ انسانی حقوق کی پامالیوں اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔
Prime Minister Imran Khan has written on social networking site Twitter that human rights violations continue in Occupied Kashmir and the international community should demand an answer from India on the situation in Occupied Kashmir.
He said that women and children were being mentally and physically abused in occupied Kashmir. The UN report details the atrocities of the Indian occupying forces.
The Prime Minister said that the Indian forces occupying Kashmir were committing atrocities on the orders of Modi’s Hindutva government while the silence of the international community on human rights violations and atrocities was unacceptable.