India Refrains from False and Baseless Claims: China

0
759
India Refrains from False and Baseless Claims: China
India Refrains from False and Baseless Claims: China

بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعووں سے باز رہے: چین

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، چین نے ہندوستانی فوج کے 2 افسران اور 8 اہلکاروں کی رہائی کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج کا ایک بھی اہلکار ہماری تحویل میں نہیں ہے۔ بھارت جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے 10 ہندوستانی فوجیوں کی رہائی کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ سچ اور جھوٹ بہت واضح ہے ، کوئی اہلکار ہماری قید میں ہے ہی نہیں تو رہائی کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اب یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوجیوں کی رہائی کے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لئے شواہد پیش کرے اور الزامات لگانے کے بجائے خطے میں امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ چین نے لداخ میں جھڑپ کے دوران گرفتار 10 ہندوستانی فوجیوں کو رہا کیا ہے جس میں ہندوستانی فوج کے 20 اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

According to the International News Agency, China has rejected the Indian media’s claim that 2 Indian Army officers and 8 personnel have been released, saying that not a single Indian Army officer is in our custody. India should refrain from making false and baseless claims.

Reacting to the news of the release of 10 Indian soldiers, Chinese Foreign Ministry spokesman Xao Lijian told the media that the truth and lies are very clear.

The Foreign Ministry spokesman added that it was now India’s responsibility to present evidence to substantiate its claim for the release of the troops and to pursue a path of peace talks in the region instead of making accusations.

It may be recalled that Indian media had claimed that China had released 10 Indian soldiers arrested during the clash in Ladakh in which 20 Indian Army personnel were killed and more than 50 were injured.