بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ بلوچستان میں مستقل مداخلت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا ، “بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی پامال کررہا ہے ، جبکہ ہم نے ہندوستان کے بارے میں امریکی خصوصی ایلچی کو بھی آگاہ کیا ہے”۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے لیکن پاکستانی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لئے دہشت گردی کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر عالمی توجہ بڑھتے ہی بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا تھا۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج حملے کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشتگرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ، ہماری ایجنسیوں نے تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنائے۔ ان سب کی منصوبہ بندی ہندوستان میں کی گئی تھی۔
Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi said in a statement that India was trying to create instability in Pakistan and was constantly interfering in Balochistan.
“India is also undermining peace efforts in Afghanistan, while we have also informed the US special envoy about India,” he said.
Shah Mehmood Qureshi said that the terrorists wanted to take people hostage in the attack on the stock exchange but Pakistani forces foiled the terrorist attack.
He said that India was carrying out terrorism to divert attention from internal turmoil. As the global attention on occupied Kashmir increased, India had created a drama of Pulwama.
Addressing the National Assembly yesterday, Prime Minister Imran Khan said that the stock exchanges pay homage to the martyrs of the attack. Terrorists want to create instability in Pakistan. Earlier, our agencies foiled sabotage plots. All these were planned in India.