In a Raid to Arrest Shahbaz Sharif, Rana Sanaullah’s Car was Stopped

0
582
Shahbaz Sharif
Shahbaz Sharif

LAHORE: Raids are continuing for the second day in a row for the arrest of opposition leader Shahbaz Sharif and in this regard, the police also stopped the vehicle of Rana Sanaullah for search.

According to Express News, Shahbaz Sharif has filed an application in the Lahore High Court for interim bail in the Excess Assets and Money Laundering case, for which he must reach the Supreme Court. NAB teams conducted raids till late at night to arrest Shahbaz Sharif. Even in the early hours of the morning, NAB teams remained in search of Shahbaz Sharif. In this situation, the PML-N leaders started considering the options of transporting Shahbaz Sharif to the High Court on a bicycle, motorbike or rickshaw.

Police stopped Rana Sanaullah’s vehicle on suspicion of Shahbaz Sharif’s presence. Rana Sanaullah was on his way to Lahore High Court Shahbaz Sharif’s court when police stopped his car on Hall Road. Police barricaded Hall Road Chowk with a barrier. Police said that Rana Sanaullah should search the vehicle and leave.
It is to be noted that NAB had summoned Mian Shahbaz Sharif yesterday but instead of appearing, he submitted a detailed reply regarding assets through his representative Muhammad Faisal. After which the NAB along with a heavy contingent of police raided the house of opposition leader Mian Shahbaz Sharif.

شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے، رانا ثنا اللہ کی گاڑی روک لی گئی

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے دوسرے روز بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس نے رانا ثنااللہ کی گاڑی کو بھی تلاشی کے لیے روک لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کے لیے ان کا عدالت عالیہ پہنچنا ضروری ہے۔ نیب ٹیموں نے شہباز شریف کی گرفتاری کےلیے رات گئے تک چھاپے مارے، صبح سویرے بھی نیب ٹیمیں شہباز شریف کی تلاش میں رہیں۔ اس صورت حال میں (ن) لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کو سائیکل، موٹر سائیکل یا رکشا میں ہائی کورٹ پہنچانے کے آپشنز یر غور شروع کردیا۔

شہباز شریف کی موجودگی کے شبہ میں پولیس نے رانا ثنا اللہ کی گاری کو روک لیا۔ رانا ثناءاللہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی پیشی پر جارہے تھے کہ پولیس نے ان کی گاڑی ہال روڈ پر روک لی۔ پولیس نے ہال روڈ چوک کو بیریئر لگا کر بند کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ گاڑی کی تلاشی دیں اور چلے جائیں۔
واضح رہے کہ نیب نے میاں شہباز شریف کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا۔ جس کے بعد نیب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے چھاپہ مارا تھا۔