اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست میں حکم امتناعی جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی اور حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی سے روکتے ہوئے 10 دن کا حکم امتناعی جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی کو اگلے 10 دن کے لئے 70 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ .
اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ، شہزاد اکبر ، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ، ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیاء کو نوٹس جاری کیا اور حکومت سے 10 دن میں جواب جمع کرانے کو کہا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے گذشتہ روز چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
The Islamabad High Court (IHC) has issued a restraining order in a petition challenging the report of the Sugar Inquiry Commission.
Islamabad High Court Chief Justice Athar Minallah heard the petition filed by the Pakistan Sugar Mills Association and issued a 10-day restraining order restraining the government from acting on the report of the Sugar Inquiry Commission.
The Islamabad High Court also issued orders to sell sugar at Rs 70 per kg for the next 10 days. .
The Islamabad High Court issued notices to Special Assistant to the Prime Minister on Accountability, Shehzad Akbar, Federal Investigation Agency (FIA), FIA chief Wajid Zia and asked the government to submit a reply within 10 days.
The Pakistan Sugar Mills Association (PSMA) had yesterday challenged the report of the Commission of Inquiry into the Sugar Crisis in the Islamabad High Court.