حکومت نے مریم نواز کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی
The Ministry of Information and Broadcasting has set up a committee to probe the revelations of PML-N Vice President Maryam Nawaz.
According to News, PML-N Vice President Maryam Nawaz had admitted in a press conference yesterday that the audio related to stopping the advertisements of the channels was mine, to which the federal ministers had strongly reacted. Federal Information Minister Fawad Chaudhry said that Maryam Nawaz’s confession of controlling advertisements was another confession of serious financial irregularities and hoped that she would also confess to properties abroad.
Minister of State for Information and Broadcasting Farrukh Habib said in a statement on social networking site Twitter that in what capacity Maryam Nawaz was using public tax advertisements to protect her personal interest and theft. Their hypocrisy has come to the fore.
Now the Ministry of Information and Broadcasting has set up a committee to investigate the revelations of Maryam Nawaz. The inquiry committee will compile its report on the irregularities in the advertisements issued to the media during the PML-N regime and the awarding of favored journalists and various media groups through the media cell.
The Ministry of Information says that through the media cell set up under the patronage of Maryam Nawaz, Rs. The inquiry committee will compile its report by investigating the misuse of government funds through the media cell.
وزارت اطلاعات و نشریات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری ہے جس پر وفاقی وزراء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا اشتہارات کو کنٹرول کرنے کا اعتراف سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے اور امید ہے کہ وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کریں گی۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ مریم نواز کس حیثیت میں اپنے ذاتی مفادات اور چوری کے تحفظ کے لیے پبلک ٹیکس کے اشتہارات استعمال کر رہی ہیں۔ ان کی منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
اب وزارت اطلاعات و نشریات نے مریم نواز کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ انکوائری کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کیے گئے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سرپرستی میں قائم کیے گئے میڈیا سیل کے ذریعے 10 ارب روپے کی رقم وصول کی گئی۔ انکوائری کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔