پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث کورونا وائرس کے سبب وفات پا گئے
ممتاز ماہر تعلیم ، پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ مواصلات کے سابق پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ ، کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ مواصلات کے سابق سربراہ ، صحافت کے شعبے میں ایک ممتاز علمی اور ایک بڑا نام رکھنے والے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کچھ روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور لاہور کے پرائیویٹ ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے ۔
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ 68 سال کے تھے، ان کے ہزاروں طلباء اس وقت ملک و بیرون ملک مختلف میڈیا ہاؤسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے امریکہ کی آئیووا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ “میڈیا اور خارجہ پالیسی کا رشتہ” ان کے مقالے کا موضوع تھا۔ انہیں صدارتی ایوارڈ “آنر آف ایکسی لینس” سے بھی نوازا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کے انتقال پر اظہارِافسوس کیا ۔
Prominent educationist, Dr. Mughisuddin Sheikh, former professor of communication at Punjab University, has died of Covid-19.
Dr. Mughisuddin Sheikh, a former head of the Department of Mass Communication at the University of the Punjab, a distinguished scholar in the field of journalism and a well-known figure, met his real creator. He contracted the corona virus a few days ago and was on a ventilator at a private hospital in Lahore.
Dr. Maghisuddin Sheikh was 68 years old. Thousands of his students are currently serving in various media houses in the country and abroad.
Dr. Maghisuddin Sheikh holds a PhD from the University of Iowa, USA. “The relationship between media and foreign policy” was the subject of his dissertation. He was also awarded the Presidential Award “Honor of Excellence“.
Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar, Provincial Information Minister Fayyaz Al Hassan Chauhan and Punjab Energy Minister Dr Akhtar Malik expressed their condolences on the demise of Dr Mughisuddin Sheikh.