جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن انتقال کر گئے
جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن 79 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید نے سید منور حسن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے علیل تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن اگست 1941 میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں ، وہ اپنی فیملی کے ساتھ دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی منتقل ہوگئے۔
سید منور حسن نے طلبہ سیاست کا آغاز نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا۔ وہ 1959 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے تھے۔
سید منور حسن جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبا میں شامل ہوئے۔ 1963 میں ، وہ اسلامی جمعیت طلبا کراچی کے ناظم رہے ، جبکہ 2009 سے 2014 تک وہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے کوآرڈینیٹر سرفراز احمد کے مطابق سید منور حسن کی نماز جنازہ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
Former Jamaat-e-Islami Amir Syed Munawar Hassan has died in Karachi at the age of 79 after a long illness.
Jamaat-e-Islami Sindh Assembly member Syed Abdul Rashid confirmed the death of Syed Munawar Hassan and said that he had been ill for a long time and was undergoing treatment at a local hospital.
Former Jamaat-e-Islami chief Syed Munawar Hassan was born in August 1941 in Delhi. In 1947, he moved with his family from Delhi to Lahore and then from Lahore to Karachi.
Syed Munawar Hassan started student politics from the platform of National Students Federation. He was also the President of the National Students Federation in 1959.
Syed Munawar Hassan joined Jamiat-e-Islami students in June 1960. In 1963, he was the Nazim of Jamiat-e-Islami Students Karachi, while from 2009 to 2014 he was the Amir of Jamaat-e-Islami Pakistan.
According to Jamaat-e-Islami Karachi coordinator Sarfraz Ahmed, the funeral prayers of Syed Munawar Hassan will be announced soon.