Jeddah (Shahid Naeem) A Pakistani doctor suffering from corona virus lost his life in Saudi Arabia. Dr. Naeem died at a local hospital in Makkah.Dr. Naeem Khalid Chaudhry was a surgical specialist and had been performing medical services in Makkah for a long time.
According to Dr. Asad Rumi, President of Pakistan Doctors Forum in Saudi Arabia, Dr. Naeem was from Rawalpindi. Dr. Naeem’s wife and three daughters have also tested positive for corona, who have been quarantined at home.
مکہ میں پہلے پاکستانی ڈاکٹر کی موت
جدہ (شاہد نعیم) سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک پاکستانی ڈاکٹر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ڈاکٹر نعیم کا مکہ مکرمہ کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر نعیم خالد چوہدری سرجیکل ماہر تھے اور ایک عرصے سے مکہ مکرمہ میں طبی خدمات انجام دے رہے تھے۔
سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کے مطابق ، ڈاکٹر نعیم راولپنڈی سے تھے۔ ڈاکٹر نعیم کی اہلیہ اور تین بیٹیوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ، جنہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ ہیں۔