فیصل آباد: پولیس نے مغوی بچی کو بازیاب کرلیا ، اغوا کار گرفتار
فیصل آباد سے پولیس نے منگل کے روز ایک اغوا کار کو گرفتار کرکے ایک لڑکی (میڈیکل کالج کی طالبہ) کو برآمد کرلیا ہے جسے 27 جولائی کو تاوان کے بدلے اغوا کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد کے مطابق ، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر ڈاکٹر کی بیٹی کو 27 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کار نے 20 ملین روپے تاوان مانگے اور ملزم کے ساتھ 6 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا تھا۔
اس دوران بچی کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ چنیوٹ میں پولیس ٹیم نے تاوان کی رقم ملزم کو پہنچاتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور مغوی بچی کوبھی برآمد کرلیا۔
The police arrested an abductor on Tuesday and recovered a girl (medical student) who was kidnapped from Faisalabad on July 27 for a ransom.
According to SSP Operations Faisalabad, a senior doctor’s daughter was kidnapped from Faisalabad on July 27, and the kidnapper demanded a ransom of 20 million rupees and the case was settled with the defendant for 6 million rupees.
In the meantime, the girl’s family informed the police that a special police team had been formed. The police team arrested him when he handed the ransom to the accused in Chiniot and brought the kidnapped girl back.