Electricity prices also increased after petrol

0
853
Electricity price increased by Rs 4.74 per unit
Electricity price increased by Rs 4.74 per unit

پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

The National Electric Power Regulatory Authority (NEPRA) has issued a safe decision approving the increase in the basic electricity tariff at the request of the government.

According to the decision issued by NEPRA, the basic prices of electricity have been increased by Rs 1.68 per unit while for commercial and industrial consumers it has been increased by Rs 1.39 per unit. With the increase in prices, the price of electricity unit has gone up to Rs 24.33 per unit.

The price of electricity for consumers using 300 units has gone up to Rs 13.83 per unit while consumers using 400 to 700 units will pay Rs 21.23 per unit. The unit price of electricity for consumers using 700 units and above has been fixed at Rs 24.33. The increase will not apply to customers using Lifeline and 200 units.

The increase in electricity prices will take effect from November 1. The increase in electricity prices will apply to all consumers, including electric.

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی درخواست پر بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ جبکہ کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی قیمت 24 روپے 33 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے۔

300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 13 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے جب کہ 400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔ 700 یونٹ اور اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی یونٹ قیمت 24.33 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔