Violation of SOPs was observed in Sindh province due to which the decision to open sixth to eighth classes from September 21 has been postponed. Provincial Education Minister Saeed Ghani in his press conference said that the second phase of opening of educational institutions has been postponed and it has been decided to open classes from 6th to 8th from September 21. We will see the whole situation in a week.
Saeed Ghani has said that some schools had even invited young children, if the school management is negligent then action will be taken.
He added that if the SOPs could not be implemented, the decision regarding schools could be reconsidered. Saeed Ghani said that sixth, seventh and eighth classes would not open from September 21.
Saeed Ghani said that realizing that children’s education and education industry is being harmed, parents should create sensitivity in their children regarding SOPs.
Earlier, Sindh Education and Labor Minister Saeed Ghani had paid a surprise visit to educational institutions that would open after six months. The provincial minister had visited more than 15 government and private schools and colleges in District East, South and Kemari and checked the SOPs given for opening educational institutions there.
چھٹی تا آٹھویں کلاسز کھولنے کا فیصلہ مؤخر:سعید غنی
صوبہ سندھ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں کلاس کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلیمی اداروں کے افتتاح کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا ہے اور 21 ستمبر سے 6 سے 8 تک کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھآ ، ہم ایک ہفتہ میں پوری صورتحال دیکھیں گے۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ کچھ اسکولوں نے چھوٹے بچوں کو بھی مدعو کیا تھا ، اگر اسکول انتظامیہ غفلت برتی ہے تو کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہوسکا تو اسکولوں سے متعلق فیصلے پر دوبارہ غور کیا جاسکتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں کلاس 21 ستمبر سے نہیں کھلیں گی۔
سعید غنی نے کہا کہ یہ سمجھتے ہوئے کہ بچوں کی تعلیم اور تعلیم کی صنعت کو نقصان پہنچا ہے ، والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں میں ایس او پیز کے حوالے سے حساسیت پیدا کریں۔
اس سے قبل ، وزیر تعلیم اور وزیر محنت سعید غنی نے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا تھا جو چھ ماہ کے بعد کھولے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ضلع وسطی ، جنوب اور کیماڑی کے 15 سے زیادہ سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے دیئے گئے ایس او پیز کو چیک کیا۔