ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے: عثمان ڈار
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانوں کے امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایس اے پی ایم نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس کی اور کہا کہ ٹائیگر فورس نو اگست کو درخت لگانے کی مہم میں بھرپور حصہ لے گی تاکہ دس لاکھ درختوں کے پودے لگانے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ٹائیگر فورس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس فورس کو تسلیم کیا جارہا ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس سے قبل 9 اگست کو ٹائیگر فورس ڈے منانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ خود بھی درخت لگانے کی مہم کا حصہ ہوں گے۔
The Prime Minister’s special assistant for youth affairs, Usman Dar, said it had been decided to reopen the Tiger Force’s registration under the direction of Prime Minister Imran Khan.
The SAPM held a press conference on Wednesday and said the Tiger Force would fully participate in the tree planting campaign on August 9 to achieve the goal of planting one million trees.
Usman Dar said that the purpose of the Tiger Force is to empower young people and that the Force is recognized internationally.
It should be noted here that PM Imran Khan had previously announced that he would celebrate Tiger Force Day on August 9, and said it would be part of the tree planting campaign itself.