Beijing: China has built the world’s tallest and fastest cradle, built in a very high-altitude location. Built on a 700-meter high peak, the cradle can reach speeds of up to 130 kilometers per hour. The swing set at Yun Yang Long Gang, an airfield in Chongqing, is undergoing testing and has not yet been opened to the public. Hundreds of feet high, a 100-foot-high curved tower has been built on which a cradle has been built. It has special metal cables. Moving back and forth, the cradle rotates at a speed of 130 km per hour and therefore it is unsuitable for children and will only be for people who like adventure. Because the ground under the swing is found only after 2300 feet. The cradle completes its half-circle to 91 meters and returns. As such, it is larger and taller than the larger swings of the United States and New Zealand. It is currently undergoing a number of tests. According to the administration, it can withstand an earthquake of 10 Richter scale and is also protected from lightning. Special technology and new styles of welding have been used to strengthen the entire structure.
Three people can use the swing at a time and it can go at a total angle of 90 degrees.
چین نے دنیا کا بلند ترین ، تیز ترین اور خوفناک ترین جھولابنا لیا
بیجنگ: چین نے دنیا کا سب سے بلند اور تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔ 700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔
چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔ سینکڑوں فٹ اونچی پہاڑی پر 100 فٹ بلند خمیدہ ٹاور بنایا گیا ہے جس پر جھولا باندھا گیا ہے۔ اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں۔ آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے جھولا 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گردش کرتا ہے اور اسی بنا پر یہ بچوں کے لیے نامناسب ہے اور صرف ایسے لوگوں کے لیے ہوگا جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ جھولے کے نیچے زمین 2300 فٹ کے بعد ہی ملتی ہے۔
جھولا اپنا نصف دائرہ مکمل کرتے ہوئے 91 میٹر تک جاتا ہے اور واپس آتا ہے۔ اس طرح یہ امریکہ اور نیوزی لینڈ کے بہت بڑے جھولوں کے مقابلے میں بھی بڑا اور اونچا ہے۔ فی الحال اسے بہت سے ٹیسٹ سے گزارا جارہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ 10 ریکٹر اسکیل کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اور آسمانی بجلی سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔ پورے اسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے خاص ٹیکنالوجی اور نئی طرز کی ویلڈنگ کی گئی ہے۔
ایک وقت میں تین افراد جھولے استعمال کرسکتے ہیں اور یہ مجموعی طور پر 90 درجے کے زاویے پر جاسکتا ہے۔