چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیا
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اربوں روپے کی اوور بلنگ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین نیب نے کے الیکٹرک کی حکومت سے طے پانے والے معاہدے کی عدم تعمیل کی بھی انکوائری کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ کے اندر انکوائری مکمل کرنے اور حکومت سے معاہدوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ کے الیکٹرک پر اوور بلنگ کی شکل میں عوام سے اربوں روپے بھتہ لینے کا الزام ہے۔
National Accountability Bureau (NAB) Chairman Justice (Retd) Javed Iqbal has taken notice of public complaints against K-Electric.
NAB chairman Javed Iqbal has ordered an investigation into extended unannounced load shedding and billions of rupees over-the-counter awareness of the complaints.
The Chairman of the NAB has also ordered K-Electric to investigate K-Electric’s failure to comply with the government agreement.
He instructed the investigation against K Electric to be completed within three months and to learn all the details of the agreements made with the government. It should be remembered that K Electric is accused of extorting billions of rupees from the public in the form of calculations.