بلوچستان حکومت کی اپوزیشن سے کوئٹہ ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو کوئٹہ جلسہ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جسے بلوچستان حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے، گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو حملے کے انتباہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور سیکیورٹی خدشات پر ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے، سیکیورٹی الرٹ کے بعد پی ڈی ایم جلسہ ملتوی کردے، اپوزیشن سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد جلسہ کرے، حکومت ان سے تعاون کرے گی۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تمام وسائل امن و امان کے لئے استعمال ہوں گے اور پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کریں گے یہ اپوزیشن کا حق ہے۔
Talking to media in Quetta, Balochistan Government spokesman Liaquat Shahwani said that there was a threat of terrorism in the Quetta rally on Sunday, adding that a security alert had been issued by the National Counter Terrorism Authority (NCTA) which was taken seriously by the Balochistan government. Yes, security forces also recovered explosives yesterday.
The Balochistan government spokesman said that the opposition parties should take the warning of attack seriously and show responsibility for the security concerns, postpone the PDM rally after the security alert, the opposition should hold the meeting after security clearance, the government asked them. Will cooperate.
Liaquat Shahwani said that all resources would be used for maintaining law and order and providing bullet proof vehicles to PDM leaders. This is the right of the opposition.