Australia Qualifies For Final T20 Worldcup 2021

0
964
Australia Qualifies For Final T20 Worldcup 2021
Australia Qualifies For Final T20 Worldcup 2021

آسٹریلیا نے فائنل ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے کوالیفائی کر لیا

In the second semi-final of the ICC T20 World Cup, Pakistan has given a target of 177 runs to Australia to win.

In the second semi-final of the T20 World Cup being played in Dubai, Pakistan batted first and scored 176 runs for the loss of 4 wickets in the stipulated 20 overs thanks to Fakhruzzaman’s aggressive batting.

Australia captain Aaron Finch and David Warner started the innings, Shaheen Afridi sent Finch back to the pavilion in the first over without opening an account, but David Warner continued to bat responsibly.

Shadab Khan, who looked off-color throughout the tournament, took four important wickets against Australia, awakening the magic of his bowling. Mitchell Marsh (28), Steven Smith (5), David Warner (49) and Glenn Maxwell (7) fell victim to Shadab Khan.

Earlier, Australia captain Aaron Finch won the toss and invited Pakistan to bat. For the national team, captain Babar Azam and Mohammad Rizwan started the innings in a stable manner and scored 47 runs without losing a wicket in 6 overs of the power play and gave the team a 71-run lead.

Babar Azam was dismissed after scoring 39 runs but Mohammad Rizwan completed his third half century in the event. He was dismissed for 67 runs while Fakhruzzaman played an aggressive innings of 55 runs off 32 balls which included 4 sixes and 3 fours.

Mitchell Starc took two wickets, Adam Zampa and Pat Cummins took one wicket each for Australia.

During the match against Australia, the pair of Babar Azam and Mohammad Rizwan set a world record by forming a partnership of 71 runs. The two have shared a total of 411 runs so far in this World Cup, which is a record.

On the other hand, Mohammad Rizwan also made history by completing his 1000 runs in T20 International this year.

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخرزمان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین آفریدی نے فنچ کو پہلے ہی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس بھیج دیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ داری سے بیٹنگ جاری رکھی۔

پورے ٹورنامنٹ میں آف کلر نظر آنے والے شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف چار اہم وکٹیں لے کر اپنی باؤلنگ کا جادو جگایا۔ مچل مارش (28)، اسٹیون اسمتھ (5)، ڈیوڈ وارنر (49) اور گلین میکسویل (7) شاداب خان کا شکار بنے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز مستحکم انداز میں کیا اور پاور پلے کے 6 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 47 رنز بنائے اور ٹیم کو 71 رنز کی برتری دلا دی۔

بابر اعظم 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم محمد رضوان نے ایونٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فخرزمان نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو، ایڈم زمپا اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے 71 رنز کی شراکت قائم کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ دونوں نے اس ورلڈ کپ میں اب تک مجموعی طور پر 411 رنز کی شراکت داری کی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان نے بھی رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنے 1000 رنز مکمل کر کے تاریخ رقم کی۔